اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں دہشت گرد عناصر نے اس ملک کی فوج کے مقابلے میں مسلسل ناکامیوں کے بعد مختلف علاقوں میں خودکش حملے اور دھماکے کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
شامی فوج نے انّیس نومبر دو ہزار سترہ کو ایران کے فوجی مشیروں کی مدد، روس اور مزاحمتی قوتوں کی حمایت سے صوبے دیرالزور کے جنوب میں البوکمال شہر کو، جو کہ داعشی دہشت گردوں کا آخری ٹھکانہ شمار ہوتا تھا، آزاد کرا لیا۔
البوکمال کی آزادی کے بعد شام میں دہشت گرد اب دیرالزور اور حمص کے اطراف میں واقع بیابانوں تک محدود ہو گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲