اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے غاصب ریاست اسرائیل اور اس کی صہیونی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کئي درجن فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے بےجا استعمال کی ہر باضمیر اور غیرت مند انسان مزمت کرتا ہے اور پاکستانی عوام سمیت ہر باضمیر انسان فلسطینی عوام کے حق بجانب حقوق کی حمایت جاری رکھےگا۔
سید پسند علی رضوی نے مزید کہا ہے کہ انسانی خون کو پانی کی طرح بہانے والے اسرائیلی فوجیوں اورانسانیت کو شرما دینے والے اقدامات کو اپناوطیرہ بنانے والے یہودیوں میں انسانی نفسیات میں پائے جانے والے عناصر مفقود دکھائی دیتے ہیں۔ٹریک ریکارڈ گواہ ہے کہ یہ یہودی قوم حیوانی جبلت رکھنے والی ایک ایسی خوں خوار بلا بن چکی ہے، جس کا مقصد بے گناہ انسانیت کے قتل کے سوا اور کچھ نہیں ہے، سعودی عرب اور اس کا فوجی اتحاد کا ایجنڈا شہنشاہت کو بچانے اور اسرائیل کی سرپرستی میں چلنے کے لیئے بنا ہے جس سے امید وابستہ کرنا خواب کےسوا کچھ بھی نہیں ہے، فلسطینی عوام کی مستقل جدوجہد سے ہی اسرائیل کو شکست دی جائے گی ، اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا مظلومین رہبر معظم امام علی خامنہ ای کی بابصیرت اور جرئتمندانہ قیادت میں جمع ہوکر عالمی دہشتگرد امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ٓواز بلند کریں ، رہبر معظم نے فرمایا تھا کہ اسرائیل آئندہ ۲۵سال نہیں دیکھ سکے گا،آج اسرائیل کےظلم کے خلاف ہر انسان بیدار ہورہا ہے یہی سبب بنے گا اسرائیل کی نابودی کی ابتدا ہے ، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان ہمیشہ فلسطین کی حمایت جاری رکھے گی اور ان کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲