اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بیت المقدس میں امریکی سفارت خانہ کھولنے پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی منتقلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان خود مختار فلسطین کے موقف کی تائید کرتا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر دنیا بھر سے امریکہ پر تنقید کی جارہی ہے، دوسری جانب اسرائیلی فوجی کارروائی میں ابتک 52 سے زائد فلسطینی شہید اور 2200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
.......
/169