اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالم اسلام کو للکارتے ہوئے بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کر کے امریکی سفارتخانے کو قدس منتقل کرنے کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد تاحال صہیونی ریاست اس کے مقدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل رہی ہے اور اب اس کے سائن بورڈ نصب کر کے افتتاحی تقریب کی تیاریوں میں لگی ہوئی ہے۔
اگر چہ امریکی صدر کے اس جارحانہ فیصلے کے خلاف بین الاقوامی سطح پر اعتراضات اور تظاہرات ہوئے لیکن عالم اسلام کی خاموشی بلکہ عرب ریاستوں کی احمقانہ حمایت سے استکباری طاقتوں کو اس بات کی جرئت ملی کہ وہ اب یوم نکبت یعنی فلسطین پر ناجائز قبضے اور اسرائیل کے منحوس وجود کے قیام کے روز امریکی سفارتخانے کو قدس منتقل کر سکیں۔
دوسری جانب امریکی وزیر جنگ لیبرمین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی اتنی آسانی سے ممکن نہیں ہو گی کہا: اس اقدام کے لیے ہم ہر طرح کی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔





..................
242