اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی پریزیڈنسی کی کلچرل کونسل کے سربراہ حجت الاسلام سید رضا اکرمی نے کہا ہے کہ امریکیوں، برطانویوں اور فرانسیسیوں سے جھوٹ اور مکاری کے سوا کئی توقع نہیں رکھی جاسکتی ہے امریکہ نے اس جرم کا ارتکاب کرکے اپنی رہی سہی آبرو بھی برباد کردی ہے۔
جناب اکرمی نے فارس نیوز ایجنسی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا: امریکہ، فرانس اور برطانیہ جھوٹے اور مکار ہیں اور ان سے اس کے سوا کوئی توقع نہیں رکھی جاسکتی:
اہم نکتے:
تین جرائم پیشہ مغربی ممالک نے شام پر کیمیاوی حملے کا جھوٹا الزام لگایا؛ اور ایسے حال میں کہ کیمیاوی ترک اسلحہ کی تنظیم نے تحقیق کے لئے اپنی ٹیم روانہ کی تھی لیکن انھوں نے ان کی تحقیق کے آغاز سے قبل ہی شام پر حملہ کیا جبکہ شام نے اعلان کیا تھا کہ اس کے پاس کیمیاوی اسلحہ نہیں ہے۔
امریکہ اپنا موقف بہر قیمت ٹھیک ثابت کرنا چاہتا ہے اور بڑی طاقت ہونے کا دعوی جاری رکھنا چاہتے ہے اور اسی بنا پر اس نے یہ اقدام سرانجام دیا لیکن اس کو جان لینا چاہئے کہ ان جرائم سے اس کو کوئی فائدہ نہيں ملے گا صرف اس کی رہی سہی آبرو مزید برباد ہوجائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲