9 اپریل 2018 - 13:10
یورپ میں اسلام کا تعارف (میں ایک مسلمان ہوں) نامی کمپین کا آغاز

پورے یورپ میں اسلام کا تعارف کروانے کے لیے(میں ایک مسلمان ہوں) نامی کمپین کا آغاز ہوا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپ میں ترک مسلمانوں نے یورپ میں یورپی عوام کے سامنےاسلام کا تعارف کروانے کے لیے ایک کمپین کا آغاز کیا ہے۔

(میں ایک مسلمان ہوں) نامی کمپین کا مقصد اسلام کےخلاف منفی پروپیگنڈوں اورٖغلط تصورات کو ختم کرنا ہے۔

میلی گروس ایک مذہبی اورسیاسی تحریک ہے کہ جس نے پورے یورپ میں تقریبا دو لاکھ پھول اوراسلام اورمسلمانوں کے بارے میں بروشرز تقسیم کیے ہیں۔

یاد رہے کہ میلی گروس نامی اسلامی معاشرہ گزشتہ چارسالوں سےاس کمپین کو منعقد کررہا ہے کہ جو جرمنی، آسٹریا، سوئیٹرز لینڈ،ہالینڈ، بیلجیم، فرانس، ڈنمارک، سویڈن، اٹلی، ناروے، آسٹریلیا اورکینیڈا میں منعقد ہوئی ہے۔

میلی گروس نے اعلان کیا ہےکہ جرمنی کے پندرہ علاقوں میں واقع 120 مقامات پریہ پروگرام منعقد ہوا ہے۔ آسٹریا میں بھی اس تحریک کے کارکنوں نےاس ملک کے 9 صوبوں میں واقع 25 مقامات پریہ کمپین منعقد کی ہے۔ اس پروگرام کو منعقد کرنے والے ایک کارکن ادریس اردگان نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد اسلام اورمسلمانوں کے خلاف پائے جانے والے تعصب کو ختم کرنا ہے۔

.......

/169