6 اپریل 2018 - 17:00
پاکستانی وزير اعظم کی افغان صدر سے ملاقات

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے افغان صدراشرف غنی سے دو طرفہ تعلقات اور دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے افغان صدراشرف غنی سے دو طرفہ تعلقات اور دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔
افغان صدارتی ترجمان کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے افغان صدرسے و فود کی سطح پرملاقات کی جس میں باہمی تعلقات،دہشتگردی کیخلاف جنگ اورعلاقائی روابط پرگفتگو ہوئی ،اس کے علاوہ اس ملاقات میں ریل روڈ منصوبوں،قیدیوں کے تبادلے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں فریق افغان مہاجرین کی واپسی کی ٹائم لائن اور میکینزم بنانے پرمتفق ہوگئے ہیں اور اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ موجودہ صورتحال کومذاکرات کے ذریعے حل کرناچاہیے۔

......

/169