2 اپریل 2018 - 14:40
ترکی کے جنگی طیاروں کی اربیل اور سلیمانیہ پر بمباری، متعدد افراد ہلاک و زخمی

ترکی کے جنگی طیاروں نے عراق کے سرحدی صوبوں اربیل اور سلیمانیہ کے کرد نشین علاقوں پر بمباری کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے جنگی طیاروں نے عراق کے سرحدی صوبوں اربیل اور سلیمانیہ کے کرد نشین علاقوں پر بمباری کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ترکی کے لڑکا طیاروں نے کل رات اربیل کے شمال میں سواران ، رواندوز اور سیدکان علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ترک طیاروں نے عراق کے سرحدی صوبہ سلیمانیہ پر بھی بمباری کی ہے۔ ابھی تک ممکنہ جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

........

/169