25 مارچ 2018 - 18:33
بعض ممالک شام میں دھشتگردوں کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں: روس

روس کی مسلح افواج کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ شام میں مسلج دہشت گردوں کو بعض ممالک کی طرف سے ہتھیار اور مالی امداد مل رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی فوج کے سربراہ نے کہا کہ شام کے خلاف کئی ممالک غیر اعلانیہ جنگ لڑ رہے ہیں اور وہ دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر پیشرفتہ ہتھیار اور مالی امداد فراہم کررہے ہیں اسی وجہ سے شام میں جنگ طول پکڑ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ روس صرف شام کی قانونی حکومت کی حمایت کررہا ہے ۔

باخـبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب، امریکہ، اسرائيل اور امارات شام میں دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہے ہیں جبکہ ترکی بھی پہلے آشکار اور اب مخفیانہ طور پر دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲