17 مارچ 2018 - 11:21
ترکی کے جنگی طیاروں کی عفرین کے واحد اسپتال پر بمباری

ترکی کی شام کے علاقہ عفرین پر فوجی یلغار کا سلسلہ جاری ہے ترکی کے جنگی طیاروں نے عفرین کے واحد اسپتال پر بمباری کرکے درجنوں بیماروں کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی طرف سے شام کے علاقہ عفرین پر فوجی یلغار کا سلسلہ جاری ہے ترکی کے جنگی طیاروں نے عفرین کے واحد اسپتال پر بمباری کرکے درجنوں بیماروں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شام میں مخالفین سے وابستہ انسانی حقوق کے نکراں ادارے کا کہنا ہے کہ عفرین شہر میں ایک ہی اسپتال ہے جس پر ترکی کے جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کئی درجن بیمار ہلاک ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169