اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ نصر اللہ شاہ آبادی کے انتقال پر مرحوم کے پسماندگان ، شاگردوں اور ارادتمندوں کوتعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں آیت اللہ شاہ آبادی کو انقلاب اسلامی کا وفادار قراردیتے ہوئے فرمایا: مرحوم انقلاب اسلامی کے بہترین خدمتگزاروں اور وفاداروں میں شامل تھے اور وہ حضرت امام (رہ) کے قریبی شاگرد تھے ۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات ک بلندفرمائے اور پسماندگان صبر جمیل عطا فرمائے۔


.......
/169