اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر دفاع الیگزینڈر فامین کا کہنا ہے کہ امریکہ شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے امریکی فوج نے النتف علاقہ کو دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ میں تبدیل کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام اور رعاق کی سرحد پر امریکہ نے 55 کلومیٹر کا علاقہ دہشت گردوں کے لئےمخصوص کررکھا ہے اس علاقہ میں دہشت گردوں کو ہتھیار اور تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ امریکہ اس علاقہ سے امداد ٹیموں کو بھی گزرنے کی اجازت نہیں دیتا جس کی وجہ سے ارکبان کیمپ میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
.......
/169