اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، امریکی سینیٹر لینڈسی گرام نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ اسرائیل نے لبنان کو سنگین نتائج بھگتنے کی نئی دھمکیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے حالیہ دورے کے دوران ان کی اسرائیلی حکام کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور اسرائیل جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
امریکی سینیٹر کے مطابق اسرائیلی ریاست حزب اللہ لبنان کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دینے کے ساتھ ساتھ حزب اللہ کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ذخیرے سے سخت خوفزدہ ہے۔
اس امریکی عہدیدار کے مطابق، اسرائیل اور لبنان کے درمیان نیا محاذ جنگ وجود میں آنے کا امکان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲