اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، افریقی ملک مراکش کے وزیر اعظم سعد الدین العثمانی نے الرباط میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب اور مسلمان ممالک کا سرکاری ڈھانچہ طرح طرح کی مشکلات کا شکار ہے۔ امید یہ کی جاتی ہے کہ عالم اسلام فلسطینیوں کے حق خود ارادیت اور القدس کے دفاع کے لیے فوری اقدامات کرے گا۔
انہوں نے اس بات پر زود دیتے ہوئے کہا کہ مراکش اور فلسطین ایک ہی ہیں اور اسرائیل کے خلاف یکساں موقف رکھتے ہیں۔
مراکش کے وزیر اعظم نے کہا کہ مسئلہ فلسطین صرف سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک نظریاتی محاذ جنگ ہے جسے ہمیں پوری جرئت کے ساتھ جیتنا ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲