اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسیا الیوم کے مطابق، فلسطینی مسلمان نماز جمعہ کے بعد امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے، فلسطینی پرچم تھامے ہزاروں مظاہرین نے اسرائیل اور امریکی پرچم نذر آتش کئے اور بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت قرار دیا۔
صہیونی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 20 نہتے فلسطینی مسلمان شدید زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمسلم دنیا اور عالمی اداروں کی مخالفت کے باوجود مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی اعلان کے خلاف پاکستان اور ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں زبردست مظاہرے کئے گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲