اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کے بعد مختلف ممالک کے ساتھ 12 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی فراہمی کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں.
ایران کی سرمایہ کاری اور اقتصادی معاونت اتھارٹی کے ڈائریکٹر برائے عالمی مالیاتی امور 'سعید خانی اوشانی' نے کہا کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد ایران میں 12 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی فراہمی کے لئے مختلف ممالک کے ساتھ معاہدے طے پاگئے جن کے حصول کے لئے اب تمام معاہدے حتمی مرحلے داخل ہوچکے ہیں.
2014 میں نفاذ ہونے والے جوہری معاہدے کے بعد ایران نے اب تک مختلف ممالک بالخصوص جنوبی کوریا، چین، روس، آسٹریا اور اٹلی کے ذریعے 32 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی فراہمی کو یقنی بنایا.
انہوں نے مزید کہا کہ مالی معاونت کی فراہمی کے لئے تازہ ترین معاہدہ اٹلی کے ساتھ طے پایا جس کے تحت ایران میں مختلف ترقیاتی اور ٹرانسپورٹیشن منصوبوں کے لئے 5 ارب یورو فراہم کئے جائیں گے.
ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ سنیئر نائب ایرانی صدر کے احکامات ے مطابق مرکزی بینک اور وزارت خزانہ مشترکہ طور پر ان منصوبوں کو جنھیں غیرملکی سرمایہ کاری اور مالی معاونت کی ضرورت ہوں، اسے تعین کرکے اس حوالے سے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے.
انہوں نے بتایا کہ حتمی مرحلے میں داخل ہونے والی 12 ارب ڈالر کی مالی معاونت صرف سرکاری شعبے سے نہیں بلکہ ان میں نجی شعبوں کی بھی شراکت داری ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲