24 جنوری 2018 - 16:53
یہودی مذہب صہیونی ریاست کے مظالم سے بیزار ہے: یہودی خاخام

یہودی خاخام نے کہا: یہودی مذہب صہیونی ریاست کی طرف سے ملت فلسطین پر ہونے والے مظالم سے بیزار ہے اور ہرگز قدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم نہیں کرتا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہودی خاخام(رابی) یسرول ڈیوڈ ویس (Yisroel Dovid Weiss) نے مصر کی نیوز ایجنسی الاہرم کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ قدس کے بارے میں کیے گئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کا سخت مخالف ہوں۔
خاخام یسرول نے مزید کہا: ڈونلڈ ٹرمپ کا قدس کو اسرائیلی دار الحکومت تسلیم کرنے پر مبنی اعلان، ملت فلسطین کے حق میں سراسر ظلم و ستم ہے اور یہودی مذہب ہرگز اس چیز کو قبول نہیں کرتا۔
اس یہودی خاخام نے کہا: یہودی مذہب ہرگز قدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم نہیں کرتا اور ہمیشہ صلح اور دوستی کی دعوت دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: یہودی مذہب صہیونی حکومت کی طرف سے ہونے والے مظالم اور جرائم اور دوسرے ادیان اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سے بیزار ہے اور یہ صہیونیت ہے کہ جو اسرائیل سے بولتی ہے اور اس کی حمایت کرتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ۶ دسمبر کو عالمی اور علاقائی مخالفتوں کے باوجود قدس شریف کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی کے مقدمات فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
خیال رہے کہ مسجد الاقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے جو فلسطین کا جزء لاینفک اور اسلامی مقدسات کا اہم حصہ ہے جسے ہرگز صہیونی ریاست کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲