اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امورمساجد سنٹرکےانچارج حجۃ الاسلام والمسلمین محمد جواد علی اکبری نےصحیفہ سجادیہ کی تفسیرکے پروگرام میں کرامت کی منزل پرفائزہونےکے لیے قرآن کریم کےموثرکردارکی اہمیت طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ امام سجاد علیہ السلام صحیفہ سجادیہ کی 42نمبردعا میں قرآن کریم کے وسیلےسے قیامت کےامن وامان کے مقام پر پہنچنےکی آرزوکرتے ہیں۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ اگرانسان قیامت کےامن کےمقام پرپہنچ جائےاورجنت میں سکونت اختیار کرلے تو وہ تمام الہی نعمات سےاستفادہ کرے گا۔
حجۃ الاسلام حاج علی اکبری نےکہا ہے کہ قرآن کریم ابدی جنت تک پہنچنےاورآخرت کےاعلیٰ ترین درجات کےحصول کے لیے پروگرام رکھتا ہے۔ یہ الہی کتاب، قیامت کے دن انسان کی شفاعت کرے گی البتہ ائمہ اطہارعلیہم السلام کی عنایات اورکرامات کے ذریعے اسے سمجھا جاسکتا ہے۔ امام سجاد علیہ السلام اس دعا میں اللہ تعالیٰ سےدعا کرتے ہیں کہ قرآن کریم کی ہدایت اوراس کےنورکےوسیلے سےان کے کندھوں سےگناہوں کا سنگین بوجھ اتاردے۔
انہوں نےمزید کہا ہےکہ گناہ انسان کو اللہ کی جانب حرکت کرنے سے روک دیتا ہے۔ گناہ کے نتیجے میں انسان عذاب الہی میں غرق ہوجاتا ہے۔ انسان کو گناہ کے بوجھ سےہلکا ہونا چاہیے تاکہ وہ اپنی منزل مقصود پرپہنچ جائے۔
انہوں نےکہا ہےکہ اگرانسان اپنے آپ کو قرآن کےحوالے کردے تو وہ ابرارافراد کی قطارمیں شامل ہوجائےگا۔ امام سجاد علیہ السلام اس دعا کےایک اورفرازمیں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ ہمیں ان افراد کا پیروکاربنا دے کہ جو دن اوررات کے مختلف حصوں میں قرآن کریم کی تلاوت اوراس پرعمل کرتے ہیں۔
.......
/169