اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں صحت کے شعبے اور ہسپتالوں سے متعلق نمائش کا آغاز ہو گیا ہے جس میں 110 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں اپنی مصنوعات اور خدمات اجاگر کررہی ہیں جس میں فرانس اٹلی اور سپین سمیت جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں.
اس نمائش میں جنوبی کوریا اور اٹلی نے ایران میں جدید طرز پر ہسپتال قائم کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہارکیا ہے.
ایران کے نیشنل فیئرز اینڈ ایگزی بیشنز سے متعلق ایک اعلی عہدیدار 'امیر مکری' نے کہا ہے کہ یہ نمائش ہماری تجارتی قابلیت میں اضافہ کرے گی.
انہوں نے مزید کہا کہ اس نمائش کے ذریعے دنیا کے نامور مینوفیکچررز ، برآمد کنندگان اور صنعت کو موقع فراہم ہوگا کہ وہ اپنی ہسپتال سے متعلق جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس مصنوعات کو متعارف کرائیں.
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نمائش باہمی تجارت بڑھانے کے لیے ہمیں ایک موقع فراہم کرتی ہے اور اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں ہسپتال سے متعلق اپنی مصنوعات، ٹیکنالوجی اور خدمات ایک دوسرے کو متعارف کرا سکیں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲