اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سوڈان کے دارالحکومت خرطوم پہنچ گئے ہیں۔ صدر اردوغان اس سفر میں سوڈان کے حکام سے سوڈان اور ترکی کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے ۔ اردوغان سوڈان کے صدر اور دیگر حکام سے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
.......
/169