23 دسمبر 2017 - 18:57
حیدر العبادی کی داعش کے خطرناک نظریات کا مقابلہ کرنے پر تاکید

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے داعش کے نظریات کو خطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے نظریات کا مقابلہ کرنا بہت ضروری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے داعش کے نظریات کو خطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے نظریات کا مقابلہ کرنا بہت ضروری ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراقی قوم نے باہمی اتحاد کے ذریعہ دہشت گردوں پر فتح حاصل کی ہے اور ہمیں اس اتحاد کی حفاظت اور قدر کرنی چاہیے ۔ داعش کے نظریات بڑے خطرناک ہیں ہمیں داعش کے منحرف اورخطرناک نظریات کا بھی مقابلہ کرنا چاہیے۔

.......

/169