18 دسمبر 2017 - 17:40
ٹرمپ کا یہ اعلان نئی صلیبی جنگ کا آغاز اور دنیا کے امن پر خودکش حملہ ہے

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے دفاع پاکستان کونسل کی تحفظ بیت المقدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعلان نئی صلیبی جنگ کا آغاز اور دنیا کے امن پر خودکش حملہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے دفاع پاکستان کونسل کی تحفظ بیت المقدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعلان نئی صلیبی جنگ کا آغاز اور دنیا کے امن پر خودکش حملہ ہے۔
مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے دفاع پاکستان کونسل کی تحفظ بیت المقدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہجہاد کو اسلامی ریاست سے مشروط قرار نہیں دیا جا سکتا، ٹرمپ کا مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کا اعلان نئی صلیبی جنگ کا آغاز اور دنیا کے امن پر خودکش حملہ ہے، مسلمان ملک امریکی سفارت خانے بند کریں،  29دسمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں بڑی تحفظ بیت المقدس کانفرنس ہو گی اور اہم اعلان کیا جائے گا، مسلم حکمران بیت المقدس کی آزادی کیلئے اسرائیل کیخلاف جہاد کا اعلان کریں، یمن اور عراق جنگ کے پیچھے یہودی سازش ہے، سنی شیعہ جھگڑے ختم ہونے چاہئیں، افواج پاکستان اور عدلیہ کو گالیاں دینا نریندر مودی کا ایجنڈا ہے، یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے،کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کو جلد آزادی ملے گی،کوئٹہ چرچ پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔

استنبول چوک مال روڈ پر ہونے والی کانفرنس سے دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق، پروفیسر حافظ محمد سعید، لیاقت بلوچ، شیخ رشید احمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، مولانا فضل الرحمان خلیل، پیر سید ہارون علی گیلانی، ریاض فتیانہ، مولانا امیر حمزہ، علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر، سیف اللہ خالد، محمد یعقوب شیخ، حافظ عبدالغفار روپڑی، سید ضیا ءاللہ شاہ بخاری، شیخ نعیم بادشاہ، میاں رشید علی، مولانا عمران سندھو، حاجی جہانگیر، حافظ محمد امجد، سید عبدالوحید شاہ، مولانا ادریس فاروقی، حافظ مسعود الرحمان جانباز، محمد شفیق رضا قادری، حافظ عثمان شفیق و دیگر نے خطاب کیا، اس موقع پر شہر بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور بیت المقدس کی آزادی کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کا عزم کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲