4 دسمبر 2017 - 12:25
ملیشیاکےخائن افرادکومعلوم ہوگیا کہ آل سعودانھیں دھوکہ دے رہا ہے/صنعا میں ملیشیاء کےسیکڑوں خائن افراد نےخودکو تسلیم کردیا ہے

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ دارالحکومت صنعا میں ملیشیاء کے سیکڑوں خائن افراد نے خود کو تسلیم کردیا ہے اور صنعا کا مکمل کنٹرول اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ دارالحکومت صنعا میں ملیشیاء کے سیکڑوں خائن افراد نے خود کو تسلیم کردیا ہے اور صنعا کا مکمل کنٹرول اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ محمد عبدالسلام نے کہا کہ ملیشیا کے خائن افراد کو معلوم ہوگیا کہ سعودی عرب انھیں دھوکہ دے رہا ہے اور ان کا اپنے ہی بھائیوں کے خلاف لڑنا دشمن کے حق میں ہے۔ محمد عبدالسلام نے کہا کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے بنیادی ڈھانچے کو بالکل تباہ کردیا ہے اور یمنی خفیہ ایجنسی نے صنعا میں کئی سعودی جاسوس گروہوں کا صفایا کردیا ہے۔

.......

/169