28 نومبر 2017 - 15:37
بغداد میں 2 خودکش حملوں میں 45 افراد ہلاک و زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد کے مضافاتی علاقے میں 2 خودکش حملوں کے نتیجے 17 افراد ہلاک جب کہ 28 زخمی ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے مضافاتی علاقے میں 2 خودکش حملوں کے نتیجے 17 افراد ہلاک جب کہ 28 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بغداد کی پرہجوم مارکیٹ میں 2 خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ خودکش حملوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169