28 نومبر 2017 - 14:42
اسرائیل کے شہر جفا میں دھماکہ، 4 افراد ہلاک اور 1 زخمی

اسرائیل کے شہر جفا میں دھماکے سے عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے شہر جفا میں دھماکے سے عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے بعد عمارت میں آگ لگ گئی ۔ذرائع کے مطابق ملبے سے 4 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں، پولیس اور ریسکیو ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔دھماکے کے وقت عمارت میں کتنے لوگ موجود تھے اس حوالے سے معلوم نہیں ہوسکا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169