اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج صبح آرمینیا کے دارالحکومت ایروان پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ آرمینیائی وزير خارجہ ایڈوارڈ نعلبندیاں کی دعوت پر آرمینیا کے دورے پر پہنچے ہیں ۔ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلی اقتصادی اور تجارتی وفد بھی ہے۔ ایرانی وزير خارجہ آمرمینیا کے صدر اور وزير اعظم سے بھی دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔
..........
/169