اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر قانون زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ وزیر قانون زاہد حامد نے فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کے خلاف آپریشن اور ملک گیر مظاہروں کے بعد آج صبح عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ فیض آباد انٹر چینج پر گزشتہ 3 ہفتوں سے دھرنا دینے والی مذہبی جماعتوں کا سب سے پہلا مطالبہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا استعفیٰ تھا لیکن حکومت اس شرط کو ماننے کے لیے تیار نہیں تھی تاہم اب حکومت نے یہ مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ پاکستان کے وزیر قانون کے استعفی کے بعد لبیک یا رسول اللہ کے قائدین نے دھرنا خۃم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ زاہد حامد نے حکومت کو پہلے بھی استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تھی تاہم نواز شریف سمیت حکومت نے انکار کردیا تھا۔
.......
/169