26 نومبر 2017 - 11:01
صدر حسن روحانی اور صدر بشار اسد کی ٹیلیفون پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور شام کے صدر بشار اسد نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی اور شام کے صدر بشار اسد نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے اس گفتگو میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا رہےگا ۔ صدر حسن روحانی نے دہشت گردوں کے خلاف حالیہ کامیابیوں پر شامی صدر اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت اور عوام نے باہمی اتحاد سے دہشت گردوں کو تاریخی شکست سے دوچار کردیا ہے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ عراق اور شام میں داعش کی حکومت اور نام نہاد خلافت کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ دہشت گرد اب عراق اور شام سے فرار کررہے ہیں اگر چہ امریکہ انھیں وہاں موجود رکھنے کی کوشش کررہا ہے ۔صدر بشار اسد نے بھی اس گفتگو میں داعش کے آخری ٹھکانے پر شامی فورسز کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی میں شام کے تمام اتحادی اور اسلامی مزآحمتی تنظیمیں شریک ہیں یہ کامیابی حق کی باطل پر فتح کامظہر ہے ۔ شام کے صدر نے عرب لیگ کے ایران کے خلاف بیانیہ کو عرب رہنماؤں کی حماقت قراردیتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ کے بیانیہ سے عرب عوام کا کوئی تعلق نہیں ہے عرب عوام کا حساب و کتاب عرب لیگ سے بالکل الگ اور جدا ہے۔ صدر اسد نے کہا کہ عرب لیگ امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کا ادارہ بن گیا ہے اور اس کی عرب اقوام کے مفادات پر کوئی توجہ نہیں ہے۔

.......

/169