اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اہدافی قاتلوں نے ایک مرتبہ پھر کوئٹہ میں خون کی ہولی کھیلی ہے۔ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس آفیسر کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجہ میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد الیاس، اہلیہ، بیٹا اور پوتے سمیت 4 افراد موقع پر ہی شہید ہوگئے ہیں جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچی زخمی بھی ہوئی ہے، جو کہ ایس پی انوسٹی گیشن کی پوتی بتائی جا رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم ملزمان نے ایس پی انوسٹی گیشن محمد الیاس کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ایس پی انوسٹی گیشن محمد الیاس، اپنی اہلیہ، بیٹے اور پوتے سمیت شہید ہوگئے ہیں۔ ایس ایچ او زرعون آباد کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک اڑھائی سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی ہے۔ زخمی بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے فوری بعد پولیس جائے واقعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی اور مشتبہ افراد کی نگرانی بھی شروع کر دی ہے۔


| نواں کلی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ایس پی انوسٹی گیشن کی میت |
![]()
| ایس پی انوسٹی گیشن محمد الیاس موقع پہ ہی دم توڑ گئے تھے |
![]()
| مقتول ایس پی محمد الیاس کی کمسن پوتی جو دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہے |
![]()
| نواں کلی میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے بدنصیب |
![]()
| مقتول ایس ایس پی کی اہلیہ، جنہیں ایک سے زائد گولیاں لگی ہیں |
![]()
| ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا معصوم پوتا، جو دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوا |
![]()
| بدقسمت گھرانہ کہ جس پی قیامت ٹوٹی |
![]()
| ایس پی انوسٹی گیشن محمد الیاس کو ایک سے زائد گولیاں لگیں |
![]()
| واقعہ کے ایک زخمی کو دی جانیوالی طبی امداد |
![]()
| ایس پی محمد الیاس کے بیٹے محمد عدیل ایڈوکیٹ بھی موقع پہ دم توڑ گئے |
۔۔۔۔۔۔۔
/169









