9 نومبر 2017 - 17:08
یمن میں شدید قحط کا خدشہ، سعودی عرب امداد رسانی کی اجازت دے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے سعودی جارحیت کے شکار اسلامی ملک، یمن میں شدید قحط کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ نے سعودی جارحیت کے شکار اسلامی ملک، یمن میں شدید قحط کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

انسانی امداد سے متعلق اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر مارک لوکاک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے انسانی امداد پہنچانے کی اجازت نہ دی تو یمن کو شدید قحط کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ قحط کی صورت میں لاکھوں یمنی شہری موت کے منہ میں چلے جائیں گے لہذا سعودی عرب کو چاہئے کہ فوری طور پر یمن کا محاصرہ اور ناکہ بندی ختم کر دے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی بدھ کے روز یمن میں قحط کی بابت سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ساٹھ لاکھ، اسّی ہزار سے زائد یمنی شہری قحط اور بھوک کا شکار ہیں۔
عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے بھی یمن کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یمنی عوام کو ضروری انسانی امداد اور طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
سعودی عرب نے امریکہ کی ایما پر مارچ دو ہزار پندرہ سے مغربی ایشیا کے غریب اسلامی ملک یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کا مقصد اس ملک میں اپنی کٹھ پتلی حکومت کو بحال کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲