3 نومبر 2017 - 14:06
امریکہ کو مسلمانوں کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے/ مسلمانوں کی کامیابی اتحاد میں مضمر ہے

انہوں نے کہا: چاہے برطانیہ ہو چاہے امریکہ یا کوئی دوسرا ملک، اسلامی ممالک کے بارے میں اسے تصمیم لینے کی ضرورت نہیں ہے انہیں یہ جان لینا چاہیے کہ ہماری قوم اب بیدار ہو چکی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بلاد شام علماء کونسل کے سربراہ شیخ محمد توفیق رمضان البوطی نے بیروت میں منعقدہ دوسری بین الاقوامی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین سمیت تمام اسلامی اراضی، مسلمانوں سے تعلق رکھتی ہے کسی کو بھی اسلامی مقدس مقامات پر جارحیت کا حق حاصل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا: چاہے برطانیہ ہو چاہے امریکہ یا کوئی دوسرا ملک، اسلامی ممالک کے بارے میں اسے تصمیم لینے کی ضرورت نہیں ہے انہیں یہ جان لینا چاہیے کہ ہماری قوم اب بیدار ہو چکی ہے آج کی امت مسلمہ کل کی امت نہیں ہے اسلامی بیداری نے ہماری امت کو بیدار کر دیا ہے اور یہی بیداری ہے جو مزاحمت کی شکل میں ہمارے سامنے ہے اور آج جگہ جگہ ہم اس کی کامیابیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
شیخ البوطی نے شام کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اتحاد کے مخالفین اور ملت شام کے دشمنوں نے بارہا کوشش کی ہے کہ شام کو سرنگوں کریں، لیکن وہ خود ہی سرنگوں ہو گئے اور ہم سب کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ قرآن کریم نے ہمیں سکھایا ہے کہ ہماری کامیابی اتحاد میں مضمر ہے قرآن نے ہمیں اندورنی اختلاف اور فرقہ وارایت سے روکا ہے۔ اس لیے اندرونی جھگڑے امت مسلمہ کی توانائیوں کو ختم کر دیں گے اور ہم اصلی دشمن کے ساتھ لڑنے کی قوت کھو جائیں گے دشمنوں نے تکفیریت کو مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی غرض سے جنم دیا ہمیں ہوشیار رہنا چاہیے کہ ہم دشمنوں کے بچھائے ہوئے جال میں نہ الجھ جائیں۔
انہوں نے مزید کہا: ایسے حالات میں ہمیں یکجا ہو کر امت مسلمہ کے حقوق کا دفاع کرنا ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲