اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پابندیوں کے دائرہ کار میں جنرل محمد علی جعفری سمیت مزید پانچ کمانڈروں کو شامل کیا گیا ہے۔
امریکہ نے "دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے" کے بھوندے الزام میں ایران کی سپاہ پاسداران فورس پر ایک نئی پابندی عائد کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران کی پاسداران فورس سے منسلک بعض دستوں پر مزید پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
ان دستوں میں ایرانی فضائیہ، الغدیر میزائل ہیڈ کوارٹر، خلائی و فضائی خود کفیل تنظیم ِ جہاد شامل ہیں۔
انہی پابندیوں کے دائرہ کار میں کمانڈر محمد علی جعفری سمیت مزید پانچ دیگر کمانڈروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲