اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی دارالحکومت تہران میں تعینات شام کے سفیر 'عدنان محمود' نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شامی عوام میں اتحاد پیدا کیا ہے.
انہوں نے كہا دہشت گردي كے خلاف جنگ نے شامي عوام كو ايك دوسرے كے قريب لائے ہيں.
انہوں نے كہا 2011 سے ليكر اب تك مغربي اور بعض خطے كے عرب ممالك كي حمايت سے تكفيري دہشتگردوں كي سنگين واردات كا ذكر كرتے ہوئے كہا دہشت گردوں نے ملك كو ويران كرنے كے ساتھ ساتھ شامي عوام كو بھي بے دردي سے قتل وعام كيا.
مغربي ممالك كا شام كے خلاف سازشوں كا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے كہا كچھ طاقتوں نے شام كو اقوام اور مذاہب كے نام پر وفاقي طرز حكومت كو شام ميں متعارف كرنا چاہتے ہيں جس ميں وہ ناكام ہوں گے.
انہوں نے كہا شام كے لاذقيہ اور طرطوس جيسے شہروں ميں ساري اقوام ايك دوسرے كے ساتھ پرامن طريقے سے رہ رہے ہيں.
شامي سفير نے بيروني طاقتوں سے كہا كہ وہ دہشت گرد گروہوں كي حمايت ترك كرديں اور عوام كو جينے كا حق ديں.
انہوں نے كہا ملك كي جغرافيائي سالميت اور خودمختاري پر كبھي بھي بيروني طاقتوں كے ساتھ بات چيت كي گنجائش نہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲