20 اکتوبر 2017 - 18:42
اکثر ملکوں کے اسپیکروں نے امرکی صدر کے رویے پر تشویش کا اظہار کیا: ڈاکٹر لاریجانی

ايراني اسپيكر نے كہا ہے كہ روس ميں منعقدہ 137ويں عالمي پارليماني يونين كے اجلاس ميں شريك مختلف ممالك كے اسپيكروں نے امريكي صدر كے رويے پر اپني تشويش كا اظہار كيا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ايراني اسپيكر نے كہا ہے كہ روس ميں منعقدہ 137ويں عالمي پارليماني يونين كے اجلاس ميں شريك مختلف ممالك كے اسپيكروں نے امريكي صدر كے رويے پر اپني تشويش كا اظہار كيا ہے.

امريكي دشمن رويہ عالمي پارليماني يونين كے ممالك كي مشتركہ تشويش تھي: ايراني اسپيكر
علي لاريجاني نے مزيد كہا كہ ڈونلڈ ٹرمپ كا رويہ دوسرے آزاد ممالك كے خلاف توہين آميز ہے جس كي وجہ سے پوري دنيا ميں ان كے توہين آميز رويہ پر بحث و مباحثے جاري ہيں.

انہوں نے كہا كہ امريكي صدر كي بے بنياد باتيں ان كي بين الاقوامي حالات سے لاعلمي كي وجہ سے پيش آرہي ہيں جس كي وجہ سے وہ زميني حقائق كو سمجھنے سے قاصر ہيں.

انہوں نے كہا كہ سينٹ پيٹرزبرگ ميں 37 ويں بين المجالس يونين كے اجلاس كے موقع پر عراق اور تركي سميت ديگر مختلف ممالك كے پارليماني سربراہان سے ملاقات كي جس ميں باہمي تعاون كے فروغ سميت خطي ممالك كي علاقائي خودمختاري كے احترام پر زور ديا گيا.

انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اس طرح كے بين الاقوامي اجلاسوں كے ذريعہ اپنے موقف كو دوسرے ممالك تك پہنچانے كے لئے خوب استفادہ كرتا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲