اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سنیئر نائب ایرانی صدر نے ترک وزیراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں طاقتور خطے کے نظریے کا تحفظ کرنا ہوگا کیونکہ ہمارا خطہ طاقتور ہونے سے یہاں امریکہ اور صہیونیوں کو سازش کرنے کا موقع نہیں ملے گا.
یہ بات 'اسحاق جہانگیری' نے جمعرات کو ترک دارالحکومت انقرہ وزیراعظم 'بنالی یلدرم' کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی.
سنیئر نائب ایرانی صدر ترک قیادت کے ساتھ ملاقات اور ڈی ایٹ تنظیم کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لئے انقرہ کے دورے پر ہیں.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کے درمیان اجتماعی تعاون اور طاقتور ہونے سے اغیار کی جانب سے نقصان نہیں پہنچے گا اور نہ ہی خطے میں کوئی بحران پیدا ہوگا بلکہ ہمارے طویل المدت منصوبوں اور اہداف کے حصول آسان ہوں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں ترکی کا کردار بالخصوص بحیثیت صدر اسلامی تعاون تنظیم بہت اہم ہے اور ہم سمجھتے ہیں عراق کے حالیہ مسائل کا حل ایران، ترکی اور عراق کے درمیان باہمی تعاون کے ذریعے ممکن ہے.
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک وزیراعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دہشتگردوں بالخصوص انتہاپسند تنظیم پی.کے.کے کیخلاف باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا.
انہوں نے کہا کہ ہم ایران اور ترکی کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی تعاون کی توسیع کا خیرمقدم کرتے ہیں.
ترک وزیراعظم نے مزید کہا کہ انہوں نے معزز مہمان کے ساتھ مختلف علاقائی مسائل بالخصوص یمن اور مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال کیا.
انہوں نے کہا کہ عراق کی جغرافیائی سالمیت کے دفاع پر ایران اور ترکی مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں.
بنالی یلدریم نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے ثقافتی، اقتصادی اور سیاحتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲