15 اکتوبر 2017 - 16:50
یمن کے سرحدی علاقے میں تین سعودی فوجیوں کی ہلاکت

سعودی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ یہ تین فوجی یمن کے عوامی رضاکاروں اور فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں مارے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی خبررساں اداروں نے اتوار کے روز یمن کے سرحدی علاقے میں تین سعودی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ یہ تین فوجی یمن کے عوامی رضاکاروں اور فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں مارے گئے ہیں۔

یہ جھڑپ سعودیہ کے جنوب میں یمن کے ساتھ سرحدی علاقے میں ہوئی اور ان خبروں کی بنیاد پر گزشتہ ہفتے کے دوران سعودی عرب کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد بیس ہو گئی ہے۔

یہ جھڑپیں سعودی فوج اور یمن کی عوامی رضاکار کمیٹیوں کے درمیان نجرانکے علاقے الشرفہ میں ہوئی۔

یمنی خبر رساں اداروں نے ہلاک ہونے والے سعودی فوجیوں کی تعداد زیادہ بتائی ہے اور کہا ہے کہ یمنی میزائل یونٹ نے سعودی سرحدی علاقے نجران میں سعودی فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا جس میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز