8 اکتوبر 2017 - 19:40
سینکڑوں داعشیوں کا کردستان عراق کی طرف فرار

عراق کی رضاکار فورسز حشد الشعبی کے ایک کمانڈر نے کہا سینکڑوں کی تعداد میں داعشی فرار ہوکر کردستان جارہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی رضاکار فورسز حشد الشعبی کے ایک کمانڈر نے کہا سینکڑوں کی تعداد میں داعشی بھاگ کر کردستان جارہے ہیں اور شہر الحویجہ کے شمال میں واقع ایک پناہ گاہ میں داعشیوں کو پناہ دی جارہی ہے اور یہ پناہ کردستان کے فوجیوں کے کنٹرول میں ہے۔

انہوں نے کہا کرد جنگجو داعشیوں کو بھاگنے کا راستہ فراہم کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ شہر الحویجہ کی آزادی کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں داعشی کردستان بھاگ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ عراق اور شام میں دہشت گرد گروہ داعش کو ان دنوں عبرتناک شکستوں کا سامنا ہے اور اس گروہ کے زیرکنڑول علاقے بھی یکے بعد دیگرے آزاد ہورہے ہیں۔

.......

/169