اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ايراني مجلس (پارليمنٹ) کے اسپيکر نے افريقي ملک مالي کے اپنے ہم منصب کے ساتھ ايک ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درميان تمام شعبوں ميں کثيرالجہتي تعلقات کو وسعت دينے پر اتفاق کيا.
ايراني اسپيکر 'علي لاريجاني' نے 'اساکا سيڈيبي' کے ساتھ ملاقات ميں کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور مالي کے درميان اطمينان بخش تعلقات موجود ہيں.
انہوں نے اس اميد کا اظہار کيا کہ جلد دونوں ممالک کے درميان اقتصادي اور تجارتي تعلقات کي سطح کو بڑھايا جائے گا.
اس موقع پر افريقي ملک مالي کے پارليمنٹ اسپيکر نے کہا کہ مالي ہميشہ ايران کا دوست اور برادر ملک رہے گا اور کبھي ايران کے دشمنوں کي حمايت نہيں کرے گا.
انہوں نے مزيد کہا کہ ہمارے ملک سميت مختلف افريقي ممالک ايران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دينے کے خواہاں ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲