7 اکتوبر 2017 - 11:17
امریکہ کی سعودی عرب کو " تھاڈ " میزائل فروخت کرنے کی منظوری

امریکی حکومت نے سعودی عرب کو جدید ترین دفاعی میزائل " تھاڈ " فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے سعودی عرب کو جدید ترین دفاعی میزائل " تھاڈ " فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت دفاع نے سعودی عرب کو 15 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم " تھاڈ " فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ادھر سعودی عرب نے روس سے بھی " ایس 400 " طیارہ شکن نظام خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے ۔

.......

/169