5 اکتوبر 2017 - 13:42
امریکہ؛ لاس ویگاس کے حادثہ کا عامل دس سال سے اسلحہ جمع کرنے میں مصروف تھا

امریکی پولیس نے کہا ہے کہ لاس ویگاس کے خونریز واقعے میں ملوث شخص، دس سال سے اسلحہ جمع کرنے میں مشغول تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی پولیس نے کہا ہے کہ لاس ویگاس کے خونریز واقعے میں ملوث شخص، دس سال سے اسلحہ جمع کرنے میں مشغول تھا۔

ریاست نیواڈا کے پولیس چیف جوزف لمبرڈو نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ اسٹیفن پیڈک، خفیہ زندگی گزار رہا تھا اور اس کے بارے میں بہت سے باتیں ابھی واضح نہیں ہوئی ہیں۔
جوزف لمبرڈو کا کہنا تھا کہ حملہ آور پچھلے دس برس سے اسلحہ جمع کرنے میں مشغول تھا تاہم ابھی بہت سے شواہد سامنے نہیں آ سکے ہیں۔
پولیس چیف کا کہنا تھا کہ تاحال ایسے شواہد بھی نہیں ملے ہیں جنکی بنیاد پر یہ کہا جاسکے کہ لاس ویگاس کا واقعہ دہشت گردانہ اقدام تھا۔
ایف بی آئی کی رپورٹ کے مطابق لاس ویگاس کے واقعے میں تعاون کے الزام میں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسٹیفن پیڈک نامی ایک شخص نے پیر کی صبح موسیقی کے ایک بڑے پروگرام کے دوران فائرنگ کر کے ساٹھ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ اس واقعے میں سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲