2 اکتوبر 2017 - 14:35
کرد حکام عراق کی مرکزی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیرخارجہ نے عراق کی مرکزی حکومت اور کردستان کے درمیان مذاکرات پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیرخارجہ نے عراق کی مرکزی حکومت اور کردستان کے درمیان مذاکرات پر تاکید کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عراقی علاقے کردستان میں حالیہ ریفرنڈم کو عراقی آئین کی خلاف ورزی قرار دہتے ہوئے کرد حکام پر زور دیا ہے کہ وہ مرکزی حکومت کے ساتھ باہمی مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں.

انہوں نے کہا کہ کردستان میں ریفرنڈم کا انعقاد عراقی آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس سے نہ صرف کرد عوام کو فائدہ نہیں ملے گا بلکہ عراقی سلامتی کے لئے بھی خطرناک ہے.

واضح رہے کہ عالمی مخالفت اور عراق کی حکومت کے سخت رد عمل کے باوجود 25 ستمبر کو مسعود بارزانی نے عراقی کردستان میں ریفرنڈم کرایا تھا جو عراقی آئین اور عالمی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲