30 ستمبر 2017 - 12:44
ترکی نے داعش سےمنسلک 50 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

ترک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک 50 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے داعش دہشت گرد تنظیم سے منسلک 50 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر استنبول کے چودہ علاقوں میں کارروائیاں کرکے داعش سے منسلک 50 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک پولیس نے اس کارروائی میں بھاری مقدار میں ہتھیار، اسناد اور الیکٹرانک وسائل کشف اور ضبط کئے ہیں۔

.......

/169