29 ستمبر 2017 - 11:53
نجران میں کئی سعودی اتحادی دہشتگرد فوجی ہلاک

یمن کی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی عرب کی الخضراء گذرگاہ کے نزدیک القیادہ پہاڑی پر بمباری کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے نجران علاقے میں ہونے والے اس حملے میں القیادہ پہاڑی پر جارح فوجیوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے اور کئی سعودی اتحادی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے- رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی توپوں نے بھی الخضراء گذرگاہ کے نزدیک واقع الملیہ پہاڑی کونشانہ بنایا- درایں اثنا یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ مارب کے ضلع صرواح کے الزغن اور تبۃ المطار علاقوں پرگولہ باری کی-

۔۔۔۔۔۔۔

/169