اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے 5 محرم الحرام کو بھی وادی کے اطراف و اکناف میں جلوس ہائے عزا کا سلسلہ جاری رہا۔ تنظیم کے مشتہر پروگرام کے تحت ضلع بڈگام میں ہانجک بمنہ سے علم شریف کا جلوس برآمد کیا گیاجبکہ ضلع سرینگر میں گنڈ حسی بٹ ، گلشن باغ پازولپورہ، شالیمار، لعل بازار، عشائی باغ اور کاٹھہ میدان جڈی بل میں علم شریف کے جلوس نکالے گئے۔ ضلع بانڈی پورہ میں مدون ،مرتضیٰ آباد اندرکوٹ سمبل سوناواری میں بھی جلوس ہائے عزاءبرآمد کئے گئے۔ عزاداری کے ان جلوسوں میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداراں نے شرکت کرکے شہدائے کربلا کو اپنی عقیدت کا خراج نذر کیا۔ کئی مقامات پر علمائے دین نے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالتے ہوئے عزاداروں کو قیام امام حسینؑ کے اہداف و مقاصد اور کربلا کے آفاقی پیغام کی طرف متوجہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲