21 ستمبر 2017 - 14:13
جرمنی کا ایران جوہری معاہدے پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ

جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی بھرپور حمایت اور اس پر قائم رہنا جرمنی کا دیرپا مؤقف ہے اور ہم تمام فریقین پر بھی زور دیتے ہیں کہ اس عالمی معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم رہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی بھرپور حمایت اور اس پر قائم رہنا جرمنی کا دیرپا مؤقف ہے اور ہم تمام فریقین پر بھی زور دیتے ہیں کہ اس عالمی معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم رہیں.

يہ بات 'زيگمار گابريئل' نے جمعرات كے روز اقوام متحدہ كي 72ويں جنرل اسمبلي كے موقع پر اپنے ايراني ہم منصب 'محمد جواد ظريف' كے ساتھ ايك ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ ہم جوہري معاہدے كي مسلسل حمايت كو جاري رہيں گے اور تمام فريقون كو اس كے مطابق عمل كرنا چاہيئے.

تفصيلات كے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، علاقائي مسائل بالخصوص عراقي كردستان ميں ريفرنڈم كا انعقاد اور جوہري معاہدے پر تبادلہ خيال كيا گيا.

انہوں نے اس بات پر اتفاق كيا كہ عالمي جوہري معاہدے پر كوئي نقصان پہنچنا عالمي معاہدوں پر بے اعتمادي كا باعث بن سكتا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲