اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خاتون برطانوي وزير اعظم 'ٹريزامے' نے امريكي وزير خارجہ 'ريكس ٹلرسن' كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران ايران كے ساتھ طے پانے والے بين الاقوامي جوہري معاہدے كے مكمل نفاذ پر زور ديا.
برطانوي وزير اعظم ہاوس كے ترجمان نے ميڈيا كو بتايا كہ فريقين نے ايران جوہري معاہدے كے حوالے سے تبادل خيال كيا.
يہ ملاقات ايسے وقت ميں ہورہي ہے جب حال ہي ميں بين الاقوامي جوہري توانائي ادارے 'آئي اے اي اے' نے اعلان كيا تھا كہ ايران مشتركہ جوہري معاہدے پر عملدرامد كررہا ہے اور اس كي جانب سے كوئي خلاف ورزي نہيں كي گئي.
اس كے علاوہ برطانوي وزير اعظم اور امريكي وزير خارجہ نے شمالي كوريا كے ميزائل تجربوں كے بارے ميں بھي گفتگو كي.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲