14 ستمبر 2017 - 13:24
صیہونی فوج نے اریحا میں متعدد مکانات تباہ کر دئے

صیہونی فوجیوں نے فلسطینی علاقوں میں اپنے تخریبی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنوب مغربی اریحا میں متعدد مکانات کو تباہ کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی فوجیوں نے فلسطینی علاقوں میں اپنے تخریبی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنوب مغربی اریحا میں متعدد مکانات کو تباہ کردیا۔

صیہونی فوج نے اریحا کے علاقے میں فلسطینیوں کے چار مکانات اور کچھ مکانوں کی دیواروں کو تباہ کردیا۔
فلسطین کے سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ دسیوں صیہونی فوجی، کچھ بلڈوزر اور بکتربندگاڑیاں لے کر پہنچے اور انھوں نے اریحا کے اطراف میں واقع مکانات کو اور کچھ مکانوں کی دیواروں کو جو سیلاب سے بچنے کی غرض سے تعمیر کی گئی تھیں تباہ کر دیا۔
صیہونی فوجیوں نے گذشتہ دو برس سے صیہونی بستیوں کی توسیع کی عالمی سطح پرمخالفت بڑھنے کے باوجود فلسطینیوں کےگھروں کو ڈھانے کا عمل تیز کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲