8 ستمبر 2017 - 22:20
میانمار میں جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی تعداد 1000 سے زائد ہوچکی

اقوام متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ میانمار کی حکومت اور بدھ مت دہشت گردوں کے حملوں میں اب تک 1000 سے زائد روہنگیا مسلمان جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ میانمار کی حکومت اور بدھ مت دہشت گردوں کے حملوں میں اب تک 1000 سے زائد روہنگیا مسلمان جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق میانمار میں مسلمان اقلیت کو میانمار کی حکومت اور بدھسٹ دہشت گردوں کی جانب سے وحشیانہ اور مجرمانہ مظالم کا سامنا ہے اب تک ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد مسلمان آوارہ وطن ہوگئے ہیں ۔ میانمار کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور خادم الحرمین شریفین بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169