8 ستمبر 2017 - 11:54
ایران اور الجیریا کا اقتصادی اور پارلیمانی تعاون کی توسیع پر اتفاق

ایران اور الجیریا کے پارلیمانی وفود نے انڈونیشیا میں منعقدہ عالمی پارلیمانی فورم کے اجلاس کے موقع پر اقتصادی اور پارلیمانی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران اور الجیریا کے پارلیمانی وفود نے انڈونیشیا میں منعقدہ عالمی پارلیمانی فورم کے اجلاس کے موقع پر اقتصادی اور پارلیمانی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا.

ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیٹی کے سنیئر رکن اور انڈونیشیا میں موجود ایرانی وفد کے سربراہ 'جمالی نوبندگانی' نے گزشتہ روز ورلڈ پارلیمنٹری فورم کے اجلاس کے موقع پر الجیریائی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر 'عبدل یمین بو داود' کے ساتھ ایک ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا.

ایران کے پارلیمانی وفد کے سربراہ نے ایران کے 12ویں صدر کی تقریب حلف برداری میں الجیریائی وفد کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اور بین الاقوامی برادری اور علاقائی بحرانوں میں الجیریا کے مثبت موقف اور اس کے ہوشمندانہ اقدامات کی تعریف کی.

انہوں نے ایران اور الجیریا کے درمیان دہشت گردی کی تباہ کن لعنت خاص طور پر خطے اور دنیا میں تکفیری دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا.

انہوں نے دونوں ممالک کے اچھے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے اورایران اور الجیریا کے درمیان مختلف شعبوں سمیت سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو باہہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا.

جمالي نوبندگاني نے دونوں ممالک کے پارلیمانی تعلقات کی توسیع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی مجلس الجیریا کی پارلیمنٹ کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو فروع دینے کا خواہاں ہے.

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ظالمانہ عائد پابندیوں کے خاتمے اور جوہری معاہدے کے نفاذ کےبعد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے موجودہ مواقع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور بینکی وفود کے تبادلے کی اچھی فضا فراہم ہوئی ہے.

اس موقع میں 'عبدل یمین بو داود' نے الجیریا کے وزیر اعظم اور وزیر صنعت کے حالیہ دورے ایران کو ایران کے ساتھ تعلقات کی توسیع کے لیے اپنا ملک کے پختہ ارادے کی علامت قرار دیا.

انہوں نے دونوں ممالک کے سفارت خانوں میں اقتصادی اتاشی کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کا بہترین طریقہ, دونوں ممالک کے نجی شعبے کو سرمایہ کاری کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے.

انہوں نے پارلیمانی تعلقات کے کردار کو دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجھتی تعلقات کو مزید بڑھانے میں اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ الجیریا کی پارلیمنٹ ، ایرانی پارلیمنٹ کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو بڑھانے کے لئے آمادہ ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲