30 اگست 2017 - 12:14
نائب ايراني سپيكر كا ايران اور ويتنام كا بين الاقوامي سطح پر تعاون كرنے پر زور

اسلامي جمہوريہ ايران كے نائب پارليماني سپيكر 'مرتضي مطہري' نے ايران اور ويتنام كا بين الاقوامي سطح پر انساني حقوق سميت ديكر موضوعات پر قريبي تعاون پر زور ديا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامي جمہوريہ ايران كے نائب پارليماني سپيكر 'مرتضي مطہري' نے ايران اور ويتنام كا بين الاقوامي سطح پر انساني حقوق سميت ديكر موضوعات پر قريبي تعاون پر زور ديا ہے.

ان خيالات كا اظہار انہوں نے اپنے ويتنام كے ہم منصب سے ملاقات كے دوران كيا.

انہوں نے مغربي طاقتوں كي دوغلي پاليسيوں كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ مغربي طاقتيں انساني حقوق كو ايك آلہ كے طور پر ترقي يافتہ ممالك كے خلاف استعمال كرتي ہيں.

انہوں نے ايران اور ويتنام كے درميان كثير الجہتي تعلقات كے فروغ پر بھي زور ديا.

ويتنام كے ڈپٹي سپيكر نے ايران كے دورے پر اپنے ‍خوشي كا اظہار كرتے ہوئے دونوں ممالك كے درميان پارليماني روابط كے فروغ پر زور ديا.

انہوں نے كہا كہ ويتنام كي حكومت خطے ميں امن اور امان كي بحالي كے ل‍ئے ايراني پاليسي كي حوصلہ افزائي كرتي ہے.

انہوں نے كہا كہ ويتنام ايران كے ساتھ تجارت سميت سياحت، تعليم، ٹيكنالوجي اور زراعت كے شعبوں ميں تعلقات كي توسيع چاہتا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲